اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

دانیال عزیزکا ٹکٹ انکی اہلیہ کو مل گیا، والد ناراض، آزاد حیثیت سے لڑنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : شوہر کی عدالت سے نااہلی کے بعد دانیال عزیز کی اہلیہ ن لیگ کے ٹکٹ پر میدان میں آگئیں، بہو کو انتخابی ٹکٹ ملا تو دانیال عزیز کے والد نے پارٹی چھوڑ کر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے دانیال عزیز کی نااہلی کے فیصلے کے بعد ن لیگ نے ان کی اہلیہ مہناز اکبر کو ٹکٹ جاری کردیا، این اے77ون ظفروال، شکرگڑھ سے دانیال عزیز کی اہلیہ الیکشن میں حصہ لیں گی۔

این اے77سےدانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر نے ن لیگ کا ٹکٹ جمع کرادیا، جس پر سسر اور بہو کا جھگڑا شروع ہوگیا، دانیال نے اپنی نااہلی کے بعد ن لیگ کا ٹکٹ بیگم کو تھمایا تو ابا ناراض ہوگئے۔

موجودہ صورتحال کے بعد دانیال عزیز کو گھر میں ہی بڑی بغاوت کاسامنا کرنا پڑ گیا، ان کے والد انورعزیز پارٹی سے اختلاف کرتے ہوئے مقابلے پر آگئے۔

انہوں نے بہو کو ٹکٹ دینے پر احتجاجاً پی پی48شکر گڑھ سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ نے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کیا ریوڑی ہے جو بانٹتے رہو؟

مزید پڑھیں: میری جگہ میرے والد  الیکشن لڑیں گے، دانیال عزیز

پی پی 48 پر دانیال عزیز کے والد انورعزیز لیگی امیدوار رانا منان کے مدمقابل ہیں، یاد رہے کہ دانیال عزیز نے پہلے کہا تھا کہ ان کی جگہ والد الیکشن لڑیں گے لیکن ٹکٹ بیگم مہناز اکبر کو مل گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں