دانش عزیز نے ایک اوور میں 33 رنز جڑ دئیے، (ویڈیو)

کراچی: پی ایس ایل 6 کے 29ویں میچ میں دانش عزیز نے ایک اوور میں 33 رنز جڑ دئیے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز کے بیٹسمین دانش عزیز نے 13 گیندوں پر 45 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
DANISH GONE WILD!
A 27-run over turned the match around!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #QGvKK pic.twitter.com/9jdEa7IAe3
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 19, 2021
دانش عزیز کی اننگز میں 5 بلند و بالا چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔
کراچی کنگز کے بیٹسمین 5 رنز کی کمی سے ریکارڈ نصف سنچری نہ بناسکے اور انہیں 45 رنز پر خرم شہزاد نے بولڈ کیا۔
Bowled! Danish finally falls after a tornado of a knock!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #QGvKK pic.twitter.com/MWlKppiSyv
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 19, 2021
دانش عزیز نے اننگز کے 18ویں اوورز میں گلیڈی ایٹرز کے غیرملکی بولر جیک ویدر موتھ کے ایک اوور میں 33 رنز بنائے۔
گلیڈی ایٹرز کے بولر نے اپنے تین اوورز میں 53 رنز دئیے۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے، شرجیل خان اور دانش عزیز 45، 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔