اسلام آباد: ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیب کوفوڈ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ڈنمارک کے وزیرخارجہ جیب کوفوڈ سے رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات،کرونا کی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈینش وزیر خارجہ نے اسٹاک ایکسچینج حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار تعزیت کی۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے کرونا کے معاشی مضمرات سے نمٹنا بڑا چیلنج ہے،امید ہے ڈنمارک ڈیٹ ریلیف تجویز پر کردار ادا کرےگا۔
ڈینش وزیر خارجہ نے ڈیٹ ریلیف تجویز پرتعاون کا عندیہ دیا۔وزیرخارجہ نےجی ایس پی پلس اسٹیٹس اور فاٹف معاملے پر ڈنمارک کے وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کے وزیرخارجہ جیب کوفوڈ کو 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کی حالت سے بھی آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے ڈینش ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔