تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

امتیازی سلوک کا سامنا: دانش کنیریا نے شعیب اختر کا جھوٹ‌ بے نقاب کردیا

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپینر دانش کنیریا نے کہا ہے کہ پاکستانی مجھ سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں اور پاکستان میں کبھی امتیازی سلوک کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر نے مداحوں سے ساتھ گفتگو کے لیے سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر AskDanish#کے نام سے ایک سیشن رکھا جس میں صارفین نے اُن سے بہت سارے سوالات کیے۔

دنیا بھر میں موجود مداحوں نے حصہ لیا اور سوالات کئے۔ ان کے اس سیشن پر اتنی بات ہوئی کہ ’AskDanish‘ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

دانش کنیریا نے صارفین کے تمام ہی سوالات کے جوابات دیے جن میں سیاست، کھیل، مستقبل، ذرائع آمدن و دیگر شامل تھے۔

ایک صارف نے امتیازی سلوک کے حوالے سے سوال کیا جس پر دانش کنیریا نے لکھا کہ ’پاکستان مجھ سے محبت کرتے ہیں اور مجھے پاکستان میں کبھی امتیازی سلوک کا سامنا نہیں کرنا پڑا‘۔

موجود حکومت کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال پر کنیریا نے کہا کہ ’عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے‘۔

ایک اور صارف نے پسندیدہ کھلاڑی کے بارے میں پوچھا تو دانش کنیریا نے بتایا اُن کی نظر میں بہترین بلے باز ویرات کوہلی ہیں، اسی طرح سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کرنے کو لیگ اسپینر نے یادگار وکٹ قرار دیا۔

دانش کنیریا نے ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت اُن کا کوئی ذرائع آمدن نہیں ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل ہے کہ وہ مجھ پر عائد ہونے والی پابندی کو ختم کرے کیونکہ پابندی کا خاتمہ میرے معاشی حالات کے لیے بہت ضروری ہے۔

یاد رہے کہ 39 سالہ لیگ اسپینر دانش کنیریا نے 61 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 261 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ شعیب اختر نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی دانش کنیرکے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھتے تھے، روالپنڈی ایکسپریس کو اپنا دعویٰ بہت مہنگا پڑ گیا تھا کیونکہ اُن کو ویڈیو آنے کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -