تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ڈینش نرس پر چارمریضوں کے قتل کا الزام عائد

کوپن ہیگن: ڈنمارک میں ایک نرس کو چار افراد کے قتل کے شبے میں فردِ جرم عائد کردی گئی ہے، شبہ کیا جارہا ہے کہ مذکورہ نرس اپنے وارڈ میں ہونے والی اموات کی ذمہ دارہے۔

تفصیلات کے مطابق 30 سالہ نرس گزشتہ چھ ماہ سے حراست میں ہے اور عدالت نے پولیس کی ایما پرخاتون کے ریمانڈ میں مزید 4 ہفتوں کی توسیع کردی ہے۔

خاتون کو پہلی مارچ کو ان کے وارڈ میں 28 فروری کی رات ہونے والی تین اموات کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ تفتیش کاروں نے خاتون پر 2012 میں ہونے والی ایک مریض کی موت کا ذمہ دار بھی قرار دیا ہے۔

خاتون نے اپنے خلاف عائد الزام کی صحت سے انکار کیا ہے اور اپنی مسلسل قید کے خلاف اپیل بھی دائر کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والے مریضوں کے جسم میں متنازعہ ادوریات کی بڑی تعداد پائی گئی ہے۔

خاتون کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ کسی ایسے جرم میں ملوث قرار پایا جانا ہولناک ہے جو کہ آپ نے نہ کیا ہو، ان کا کہنا تھا کہ میرا خاندان اور بالخصوص میرا 7 سالہ بچہ اس معاملے پر انتہائی تکلیف کا شکار ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 10 مزید اموات کی تحقیق کی جارہی ہے اور نرس کو گواہوں سے ملنے سے روکنے کے لئے تحویل میں رکھا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -