تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کورونا وائرس کا اسکریننگ ٹیسٹ اب روبوٹ کریں گے

کوپن ہیگن : ڈنمارک کے سائنسدانوں نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو کووڈ19 کے اسکریننگ ٹیسٹ کو خود کار اور محفوظ طریقے سے انجام دے سکتا ہے۔

دنیا بھر کی حکومتوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مختلف طریقوں سے اپنا ردِعمل ظاہر کیا ہے اور عالمی ادارۂ صحت نے جن چیزوں کو اس کوشش میں سب سے اہم قرار دیا ہے ان میں سے ایک اس بیماری کی تشخیص کے لیے زیادہ سے زیادہ افراد کی ٹیسٹنگ کا عمل ہے۔

کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کے لیے تیار کیے گئے ڈینش روبوٹ سے ہیلتھ ورکرز کو کسی مریض کے لعاب کے نمونے لینے کے عمل سے جڑے خطرات سے بچایا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے یونیورسٹی آف ساؤتھرن ڈنمارک نے اعلان کیا ہے کہ اس کے محققین نے دنیا کا ایسا پہلا روبوٹ تیار کر لیا ہے، جو خودکار طریقے سے کووڈ انیس کے ٹیسٹ کے عمل کے لیے مریضوں کی حلق سے نمونہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس روبوٹ کا بازو تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ہر ٹیسٹ کے بعد خود بخود تبدیل ہو جائے گا، اس ڈسپوزبل

بازو سے روبوٹ روئی انسانی حلق کے عین اُس حصے سے لگاتا ہے جہاں سے کووڈ انیس کے معائنے کے لیے نمونہ لیا جانا چاہیے۔ اس کے بعد یہ روبوٹ اس روئی کو ایک برنی میں ڈال کر نمونے کو بند کر دیتا ہے۔

دس محققین کی ایک ٹیم اس روبوٹ کے پروٹو ٹائپ کو جلد سے جلد تیار کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، نمونہ لینے کے عمل کا سب

سے پہلا تجربہ اس پراجیکٹ کے سربراہ پروفیسر تھوسیئس راجیت سواریمُتو پر ہی کیا گیا۔ پروفیسر سواریمُتو نے یونیورسٹی کی ویب سائٹ کو بتایا، کہ مجھے حیرت ہوئی کہ روبوٹ نے حلق کی مخصوص جگہ پر بہت نرمی کے ساتھ روئی لگائی لہذا یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

Comments

- Advertisement -