تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’ایک دن آئے گا تمہیں مجھ سے محبت ہوجائے گی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی گزشتہ قسط کا سین مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل کیسی تیری خود غرضی میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والے شمشیر اور متوسط طبقے کی لڑکی مہک کے گرد گھومتی ہے شمشیر کو مہک سے محبت ہوجاتی ہے اور اسے حاصل کرنے کے لیے وہ ہر حربہ استعمال کرتے ہیں لیکن مہک شمشیر سے محبت نہیں کرتیں پھر بھی شادی کے لیے راضی ہوجاتی ہیں۔

گزشتہ 7ویں قسط میں دکھایا گیا ہے کہ شمشیر مہک کی خالہ کے گھر بھی پہنچ جاتے ہیں جس پر مہک خوفزدہ ہوجاتی ہیں۔

مہک کہتی ہیں کہ ’آپ کو اندازہ بھی نہیں ہے کہ میں آپ سے کتنی نفرت کرتی ہوں اگر آپ کو اس بات کا اندازہ ہوجائے کہ ہماری زندگی کتنی تکلیف میں ہے شاید آپ بھی خود سے اتنی ہی نفرت کریں۔‘

شمشیر کہتے ہیں کہ ’اگر تمہیں پتا چل جائے کہ میں تم سے کتنی محبت کرتا ہوں تو مجھے یقین ہے کہ تمہیں بھی مجھ سے محبت ہوجائے گی۔‘

مہک کہتی ہیں کہ ’نفرت کرتی ہوں میں آپ سے صرف نفرت۔‘

مہک کے والد کہتے ہیں کہ ’میری بے بسی کا کتنا مذاق اڑاؤ گے، بس کردو، یہ سوچ کر ہی شرم کرلو کے تمہارے باپ کی عمر کا ہوں، تمہارے آگے ہاتھ جوڑے کھڑا ہوں کسی کی کچھ لاج رکھ لو کچھ شرم کرلو۔‘

کیا مہک شمشیر سے شادی کرلیں گی یا پھر بابا صاحب شمشیر اور مہک کی شادی کو رکوادیں گے؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی آٹھویں قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں