منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

عائزہ سے شادی 2009 میں‌ کرنا چاہتا تھا لیکن 2014 میں‌ ہوئی، دانش تیمور

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار دانش تیمور کا کہنا ہے کہ شادی کا ایک وقت مقرر ہے میں عائزہ خان سے 2008 میں ملا لیکن شادی 2014 میں ہوئی۔

نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں دانش تیمور نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے شادی کا ایک وقت مقرر کیا ہوا ہے میں عائزہ خان سے جب 2008 کے آخر میں ملا ان کی والدہ سے بھی ملاقات ہوئی، میں نے سوچا تھا کہ 2009 میں شادی کرلوں گا لیکن میری شادی 2014 میں ہوئی۔

اداکار نے کہا کہ 2014 تک مجھے تھوڑی جدوجہد کرنی پڑی، محنت کرنی پڑی۔

اداکار نے کہا کہ ایک وقت اللہ تعالیٰ نے مقرر کرکے رکھا ہوتا ہے اور شادی آپ کی اسی دن ہونی ہے، جس سے لکھی ہے اسی سے ہونی ہے۔

یہ پڑھیں: عائزہ خان نے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر وائرل

اس سے قبل عائزہ خان نے انکشاف کیا تھا کہ دانش سے شادی کے کچھ عرصے بعد تک میرے سسر مجھے ماہانہ خرچہ دیا کرتے تھے۔

وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا تھا کہ سسر چیک کی صورت میں خرچہ دیتے تھے اور مہینے کے اختتام پر حساب بھی لیا کرتے تھے کہ پیسے کہاں خرچ کیے؟

عائزہ نے انکشاف کیا تھا کہ دانش تیمور کے تمام مالی معاملات ان کے والد دیکھتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں