ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

عمران خان کرکٹ کی مثالوں سے باہر نکلیں،دانیال عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ نواز کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ دھمکیاں دینے سے کام نہیں چلے گا، عمران خان کرکٹ کی مثالوں سے باہر نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق نواز لیگ کے رہنماؤں نے بھی پریس کانفرنس کر کے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو جواب دے ڈالا۔

عمران خان الیکشن کمیشن پر برسے تو مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بھی جوابی پریس کانفرنس کرڈالی۔ دانیال عزیز نے عمران خان کو آڑےہاتھوں لیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ دھمکیاں دینے سے کام نہیں چلے گا۔ عمران خان کرکٹ کی مثالوں سے باہر نکلیں۔

عمران خان کو نئی سیاسی چال سمجھ نہ آئی تو الیکشن کمیشن ارکان سے استعفے مانگ لئے۔ ان ارکان کو ہٹانے کا آئینی طریقہ موجود ہے۔ اوچھے ہتھکنڈوں اور دھمکیوں سے کام نہیں چلے گا۔

تحریک انصاف پارلیمانی سیاست میں ناکام ہو چکی ہے۔ خان صاحب شرم اور استعفوں کا رجسٹر اب الماری میں رکھ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ کپتان جمہوریت کی مخالفت نہ کریں۔ اسلام آباد بند کرنے یا اسمبلی کو نشانہ بنانے سے کچھ نہیں ہوگا۔

پی ٹی آئی کے دھرنے پر ن لیگی رہنما طارق فضل کا کہنا تھا کہ کنٹینر کے اوپر تو ثبوت واضح تھے مگر جوڈیشل کمیشن کے سامنے نہ وہ نام پیش کئے گئے اورنہ ہی ان شخصیات کا ذکر کیا گیا۔

دانیال عزیز نے کہا کہ کے پی کے حکومت نے بجلی کے فنڈز سےاسٹاک مارکیٹ میں سٹہ کیوں کھیلا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں