اشتہار

’درِ نجات‘ کا ’الوداع، الوداع‘ اسپاٹی فائی پلے لسٹ میں ٹاپ پر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ کا او ایس ٹی ’الوداع الوداع‘ اسپاٹ فائی پلے لسٹ میں ٹاپ پر آگیا۔

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ کا آفیشل ساؤنڈ ٹریک ’الوداع‘ الوداع‘ اسپاٹی فائی کی میڈ ان پاکستان، او ایس ٹیز کی داستان نامی پلے لسٹ میں سرفہرست ہے۔

نوید ناشاد کی موسیقی اور قمر ناشاد کی شاعری پر مبنی اس گانے میں نبیل شوکت علی اور اوصاف فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ گانے نے اسپاٹی فائی سمیت دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لاکھوں کی تعداد میں اسٹریمز حاصل کیے ہیں۔

اسپاٹی فائی نے پلے لسٹ میں ڈرامے کے مرکزی کردار شہریار منور اور درفشاں سلیم کا پوسٹر کا استعمال کیا ہے جبکہ گانا ٹاپ 50  پاکستان میوزک چارٹ پلے لسٹ میں بھی ساتویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

Dar-e-Nijaat OST

اس سے قبل ’کبھی میں کبھی تم‘ کا او ایس ٹی کامیابی حاصل کر چکا ہے جبکہ ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کا کیفے خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ اب تک اسپاٹی فائی پر سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے پاکستانی ساؤنڈ ٹریکس میں شامل ہے۔

تھریز انٹرٹیمنٹ کی پیشکش ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ کی کہانی کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور ناظرین مرکزی کرداروں کی اداکاری کو سراہا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ’درِ نجات‘ ہر جمعہ اور ہفتہ کی شب رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے جبکہ اس کی اقساط ’اے آر وائی پلس‘ پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں