اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

اسحاق ڈار عالمی سطح پر سب سے زیادہ مثبت طور پر دیکھے جانے والے رہنما قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈ کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ مثبت طور پر دیکھے جانے والا رہنما قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خارجہ پالیسی اور حالیہ سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی۔

گلوبل انٹیلی جنس رپورٹ’ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ مثبت طور پر دیکھے جانے والے رہنماؤں کی فہرست میں پہلے نمبر پر قرار دے دیا ہے۔

گلوبل انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار نے عالمی رہنماؤں میں 30.5 فیصد مثبت رائے کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی میڈیا میں اسحاق ڈار کی سفارتی قیادت کو غیر معمولی کوریج ملی جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں مثبت اور غیر جانبدار رائے کا تناسب 90 فیصد سے بھی زائد رہا۔

ایران، سعودی عرب، چین اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے علاقائی کشیدگی کم کرنے کے لیے اسحاق ڈار کی کوششوں کو سراہا ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان اب خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے فروغ کے لیے ایک ‘مرکزی ملک’ بن چکا ہے، امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردار کو انتہائی مؤثر اور اہم قرار دیا گیا ہے۔

گلوبل انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی اسلام آباد کی ان سفارتی کوششوں کا باضابطہ اعتراف کیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان اور چین کے ‘فائیو پوائنٹ امن اقدام’ کو متعدد علاقائی ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہوئی ہے، جس نے اسلام آباد کو عالمی سفارتی مرکز بنا دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں