بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

شہریار منور اور درفشاں سلیم کے ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ کی پہلی جھلک جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ میں شہریار منور، درفشاں سلیم، نمیر خان مرکزی کردار نبھائیں گے، اداکاروں کی جانب سے بھی ڈرامے کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔

ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار ثاقب خان ہیں۔ درِ نجات ممکنہ طور پر ’ڈاکٹر بہو‘ کی جگہ نشر کیا جائے گا۔

درفشاں سلیم نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ڈائیلاگ لکھا کہ ’صحیح وقت ملنے والا انسان نصیب ہوتا ہے اور غلط وقت پر ملنے والا امتحان ہوتا ہے۔‘

انہوں نے پوسٹ میں سیٹ سے چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ شہریار منور اور نمیر خان نے بھی سوشل میڈیا پر ڈرامے کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ درفشاں سلیم اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل کیسی تیری خود غرضی، پردیس اور بھڑاس میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔

نمیر خان نے بھی ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں عائزہ خان کے بھائی کا کردار ادا کیا تھا جبکہ شہریار منور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں