بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

ڈیرن گف نے پی ایس ایل کی کس ٹیم کو جوائن کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرن گف نے لاہور قلندرز کو بطور ہیڈ کوچ جوائن کرلیا۔

انگلینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر اور یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر ڈیرن گف کو لاہور قلندرز کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

ٹیم کی انتظامیہ نے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیرن گف کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے پر بہت پرجوش ہیں وہ آئندہ گلوبل سپر لیگ میں ٹیم کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔

- Advertisement -

ڈیرن گف نے قلندرز میں شمولیت کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے میں اس سے قبل لاہور میں ان کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کو سپورٹ کر چکا ہوں، اور میں ٹیم کے ساتھ اس نئے کردار کا منتظر ہوں۔

ٹیم کے سی او او سمین رانا نے گف کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیرن کو بورڈ میں شامل کر کے بہت پرجوش ہیں، اور ان کا تجربہ ہماری بنیاد کو بہت مضبوط کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں