تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی نے اپنے ٹویٹ کی وضاحت کردی

راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیم کے مالک جاوید آفریدی کے ساتھ اختلافات پر وضاحت پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ جاوید آفریدی کے ساتھ اختلافات کی میڈیا پر چلنے والی خبروں کو مسترد کردیا ہے، کراچی کنگز کے خلاف کل کے میچ میں ڈیرن سیمی نہیں کھیلے تھے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کے خلاف اہم میچ میں پشاور زلمی نے کپتان ڈیرن سیمی کو حیران کن طو رپر ڈراپ کیا اور وجہ آرام بتائی گئی تھی۔

ڈیرن سیمی کے ٹویٹ نے ہلچل مچادی تھی، سیمی نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ آپ اس وقت تک اہم ہیں جب تک کام مکمل نہیں ہوجاتا۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی کے درمیان اختلافات کا دعویٰ کیا تھا۔

میڈیا پر خبریں زیادہ بڑھ گئی تو سیمی کو ایک اور ٹویٹ کرنا پڑ گیا اور بولے جاوید آفریدی کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر ہنسی آرہی ہے۔
ڈیرن سیمی نے کہا میرے اور جاوید آفریدی کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے، وہ میرا بھائی ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل فائیو میں ڈیرن سیمی کی فٹنس سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ سیمی کی جگہ کیرون پولارڈ کو کھلانے پر غور کررہی ہے۔

کل کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، محمد عامر کو چار وکٹیں حاصل کرنے پرمین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -