تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاکستانی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کا نیا نام رکھ دیا گیا

کراچی: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کرنے اور گراں قدر خدمات پر حکومت نے ڈیرن سیمی کو پاکستانی شہریت دینے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

حکومتی اعلان کے بعد پاکستانی ہونے پر ڈیرن سیمی کا نیا نام بھی سامنے آگیا ہے، پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور اور لیجنڈری بیٹسمین ہاشم آملہ نے بتایا کہ جب سے پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ ہوا ہے ہم ڈیرین کو "سیمیستان” کہہ کر پکارتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں ہاشم آملہ نے بتایا کہ ازراہ مذاق کپتان کو "ڈیرن سیمیستان” کہتے ہیں، ان کی پاکستان کے لیے بڑی خدمات ہیں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے کھلاڑیوں میں شعور اجاگر کیا۔

ہاشم آملہ نے کہا کہ ڈیرن سیمی کی خدمات کا اعتراف اور سراہنا خوش آئند اقدام ہے، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

پاکستانی امپائر علیم ڈار کی تعریف کرتے ہوئے ہاشم آملہ نے کہا کہ علیم ڈار پاکستان کا فخر ہیں، میرا ان سے اچھا تعلق ہے، میں سب امپائرز کی عزت کرتا ہوں۔

کراچی کنگز کے بیٹسمین اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ہاشم آملہ نے کہا کہ بابر اعظم ایک شاندار کرکٹر کے طور پر ابھرے،ان کی کارکردگی بہتر سے بہتر ہو رہی ہے۔

یاد رہے حکومت نے ویسٹ انڈیزکےکھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی سول ایوارڈ اور اعزازی شہریت دینےکافیصلہ کیا تھا ، ڈیرن سیمی کو23مارچ کواعزازی شہریت اوراعلیٰ سول ایوارڈسےنوازاجائے۔

خیال رہے ڈیرن سیمی وہ واحد غیر ملکی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں بھر پور کردارادا کیا اور جب کوئی بھی غیر ملکی پاکستان میں آ کر کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھا تو انھوں نے پاکستان آنے کی آمدگی ظاہرکی۔

ڈیرن سیمی سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے محبت کا اظہار اردو میں پیغام جاری کرتے رہتے ہیں اور پچھلے پانچ سالوں سے پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -