لاہور : ازادی مارچ کے شرکاء کا راستہ روکنے کیلئے حکومت نے دریائے راوی کے پل پر شہر کے خارجی راستے کو سیل کردیا۔
اس حوالے سے ذرایع نے بتایا کہ راوی پل کا راستہ بھاری کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا جبکہ پرانا راوی پل پہلے ہی بڑی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
شہریوں نے متبادل راستے کے طور پر میٹرو بس سروس ٹریک کواستعمال کرنا شروع کردیا، اسلام آباد جانے والے راستوں کو بھی بند کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سگیاں پل کو بھی ٹریکٹر ٹرالیاں لگا کر بند کردیا گیا، کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھری نفری بھی علاقے میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لئے پولیس کی تیاری مکمل ہوگئیں، اس حوالے سے اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند کرنے اور مظاہرین سے نمٹنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔،
پولیس اہلکار خصوصی کٹس اور جدید سازو سامان سے لیس ہیں۔ ترنول ، بھارہ کہو ، روات ، فیض آباد کے انٹری پوائنٹس اور ریڈزون کو سیل کرنےکیلئے 600 کنٹینر پہنچا دیئے گئے۔
مزید پڑھیں : پی ٹی آئی آزادی مارچ روکنے کیلیے حکومت کے 2 پلان تیار
مصدقہ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کو جدید کٹس دی گئی ہیں جن میں مظاہرین کے ڈنڈوں اور پتھراؤ سے بچاؤ کا سازوسامان موجود ہے۔ پنجاب اور آزاد کشمیر ریزرو پولیس کی 10 ہزار کی نفری بھی اسلام آباد پہنچ گئی۔ احتجاجی مظاہرین کے لئے ربڑ کی 25 ہزار گولیاں خریدلی گئیں۔