احمد آباد: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈیرل مچل ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے دوران اپنی اہلیہ ایمی مچل کے ہمراہ احمد آباد کی سڑکوں پر آٹو رکشہ کی سواری کرتے نظر آئے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ کرکٹر ڈیرل مچل حال ہی میں بلیک کیپس کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف ایکشن میں نظر آئے تھے۔
View this post on Instagram
یہ مقابلہ 10 فروری کو چنئی میں کھیلا گیا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے تھے۔
جواب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز فن ایلن نے 50 گیندوں پر ناقابلِ شکست 84 رنز جبکہ ٹم سیفرٹ نے 42 گیندوں پر 89 رنز اسکور کیے۔ دونوں بلے بازوں نے 92 گیندوں پر 175 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو بغیر کسی نقصان کے 10 وکٹوں سے شاندار فتح دلائی تھی۔
نیوزی لینڈ اپنا اگلا میچ آج 14 فروری بروز ہفتہ جنوبی افریقہ کے خلاف نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلے گا۔
اس اہم مقابلے سے قبل ڈیرل مچل کو احمد آباد میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ رکشہ سواری سے لطف اندوز ہوئے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا اہم بیان
اعداد و شمار کے مطابق مچل نے اب تک جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی20 میچز کھیلے ہیں، جن میں انہوں نے 41 کی اوسط اور 120.58 کے اسٹرائیک ریٹ سے 41 رنز بنائے ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 20 ناٹ آؤٹ ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


