The news is by your side.

Advertisement

این اے 75 ضمنی انتخاب:اراکین اسمبلی کو حلقے سے باہر رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد طلب

ڈسکہ : این اے 75 میں ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی کو حلقے سے باہر رکھنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر این اے 75 سیالکوٹ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، اورکمانڈر رینجرز کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ حلقے میں ایم این ایز، ایم پی ایز کو داخل ہونے سے روکا جائے۔

خط میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق کوئی رکن قومی و صوبائی اسمبلی داخل نہیں ہوسکتے، مسلم لیگ نواز کے 14 اراکین قومی و پنجاب اسمبلی مسلح گارڈز کے ہمراہ حلقے میں مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے دورے کرنا چاہتے ہیں ، اس سے نقص امن کا اندیشہ ہے ۔ انہیں روکا جائے۔

فہرست میں علی زاہد، ارمغان سبحانی، نوید اشرف، راناستار، بلال اکبر ذیشان رفیق سمیت 14 منتخب نمائندوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے پچھترکی حدود میں ارکان اسمبلی کےداخلےپرپابندی عائد کردی تھی ، انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق ہر سطح کے وزرا سمیت کوئی بھی ممبر قومی و صوبائی اسمبلی حلقے کا دورہ نہیں کر سکتے۔

خیال رہے این اے پچھتر ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے ، ن لیگ کی نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کےعلی اسجد ملہی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ، تاہم ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں