جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

رمضان راشن دینے کے بہانے لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈسکہ (24 فروری 2026): ملزمان نے رمضان راشن دینے کے بہانے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس حکام کے مطابق دولت پور سے لڑکی رمضان راشن لینے آئی تھی، 2 ملزمان نے ورکشاپ میں یرغمال بنا کر اسلحے کے زور پر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی۔

سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: میاں چنوں میں 2 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش

15 فروری کو لاہور میں کاہنہ پولیس نے ایک نجی کیٹرنگ کمپنی سے وابستہ حاملہ خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث دو ملزمان کو جوہر ٹاؤن سے گرفتار کیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ متاثرہ خاتون ایک نجی کیٹرنگ کمپنی میں بطور ویٹر کام کرتی تھی، ملزم جو کیٹرنگ کمپنی کا مالک بتایا جاتا ہے، نے خاتون کو بہانے سے ڈیفنس روڈ پر واقع ایک گھر میں بلایا جہاں اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو جوہر ٹاؤن کے علاقے سے ٹریس کر کے گرفتار کیا، ان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

شہربانو نقوی نے واضح کیا تھا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں