منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

ڈسکہ میں باراتیوں نے شادی میں ڈالروں کی بارش کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر ڈسکہ میں باراتیوں نے شادی میں ڈالروں کی بارش کردی۔

ڈسکہ کے نواحی گاؤں بیگ چک میں نوٹوں کے درخت سے شہریوں نے خوب ڈالر اُڑائے، باراتیوں نے شادی میں ڈالروں سمیت نوٹوں کی بارش کی جسے لوٹنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد آگئی۔

اوورسیز شاہد بھٹی کی شادی پر بھائیوں اور دوستوں نے بارات  یادگار بنانے کے لیے دل کھول نوٹ لٹائے، ڈالر بھی خوب ہوا میں اڑائے۔

دلہن والوں نے بھی فراخدلی کا مظاہرہ کیا، دولہے کو سلامی میں لاکھوں روپے نقد اور بھاری چیک دیئے،

دولہا نے بھاری بھرکم سونے کا ہار بھی پہن رکھا تھا، علاقہ مکینوں نےکہا کہ بڑے عرصے بعد ایسی شاہانہ بارات دیکھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں