جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

سری لنکن کرکٹر داسن شناکا پی ایس ایل 12 کیلئے نااہل قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: معروف سری لنکن کرکٹر داسن شناکا کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 12 کے لیے نااہلِ قرار دے دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن کرکٹر پر ایک سال کی پابندی عائد کی ہے۔

پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے داسن شانکا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق داسن شناکا کی پی ایس ایل سے دستبرداری قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے، پی ایس ایل کی ساکھ اور معیار برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔

پی سی بی کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹر کا کہنا تھا کہ فیصلے پر افسوس ہوا، پاکستانی شائقین سے معذرت خواہ ہوں۔ کسی دوسری لیگ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں تھا۔

جس دن سمجھ لیا سب کچھ آگیا اسی دن آپ کا اختتام ہے، حسن علی

واضح رہے کہ اس سے قبل معاہدے کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے بلیسنگ موزاربانی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

پی سی بی نے زمبابوین فاسٹ بولر پر 2 سال کی پابندی عائد کی ہے، وہ اگلے دو ایڈیشنز میں پی ایس ایل میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں