The news is by your side.

Advertisement

لاہور: داتا دربار کے مزار مبارک کو غسل دینے کی پروقار تقریب

لاہور : داتا دربار کے مزار مبارک کو غسل دینے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ مزار مبارک کو سینکڑوں لیٹرعرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ فضا درود و سلام سے گونج اٹھی۔

لاہور میں حضرت داتا گنج بخش رحمت اللہ علیہ کے مزار کو غسل دینے کی نو سو تہتر ویں تقریب ہوئی، روح پرور تقریب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف، مذہبی ، سماجی شخصیات سمیت عقید ت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

data-post

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ غسلِ مبارک کے موقع پر فضا درود سلام کے ورد سے گونجتی رہی، سینکڑوں لیٹرعرق گلاب سے مزار مبارک کو غسل دیا گیا۔

غسل مبارک کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا جبکہ امت مسلمہ کی خوشحالی ملک کی ترقی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ا نتظامات کئے گئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں