site
stats
پاکستان

حضرت داتا گنج بخش کے 972 ویں عرس مبارک کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز

لاہور: حضرت داتا گنج بخش کے نو سو بہتر ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا، عرس میں دور دراز سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چادرپوشی کر کے عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا ۔

تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف عطا مانیکا اور صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین سمیت علماءمشائخ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

حکام کے مطابق اس سال پچاس ہزار سے زائد زائرین عرس میں شرکت کرینگے، داتا دربار کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top