کراچی: ادارہ شماریات نے رواں مالی سال 2020 کے 11 ماہ کیلئے بڑی صنعتوں کی ترقی کا ڈیٹا جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال2020 کے 11ماہ میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں10فیصد کمی ہوئی، جبکہ مذکورہ سال ہی گیارہ ماہ میں پیپراینڈبورڈمینوفیکچرنگ میں2.12فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہےکہ مالی سال2020 کے 11ماہ فرٹیلائزرسیکٹر کی پیداوار 5.64فیصد بڑھی، اور اسی دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی میں 10.66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
’مالی سال2020 کے 11ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 20.87فیصد کی کمی ہوئی جبکہ مالی سال2020کے 11ماہ آٹوموبائل سیکٹرکی پیداوارمیں 44.79فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔