جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے کے دھندے میں 139 پلیٹ فارم ملوث نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (01 اکتوبر 2025): نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے کے دھندے میں 139 پلیٹ فارم ملوث نکلے ہیں۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے ایسے تمام پلیٹ فارمز کی نشان دہی کر لی ہے جو پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے کے دھندے میں ملوث ہیں۔

این سی سی آئی اے ذرائع کے مطابق ڈیٹا فروخت کرنے والوں میں ویب سائٹس، ایپلی کیشنز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملوث ہیں، 18 موبائل ایپس، 17 ویب سائٹس اور 2 یوٹیوب چینلز کا پتا لگا لیا گیا ہے۔

وفاق المدارس نے آن لائن تعلیم پر پابندی لگا دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ 75 فیس بک، 10 انسٹاگرام، 12 ٹیلی گرام اور 10 ٹک ٹاک اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ایک واٹس ایپ گروپ کے ذریعے بھی بیچا جا رہا تھا۔

تفتیشی ٹیم کی سفارش پر پی ٹی اے نے تمام پلیٹ فارمز کو بلاک کر دیا ہے، جب کہ دوسرے مرحلے میں مقدمات درج کر کے ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے گا، گرفتار افراد سے حساس ڈیٹا حاصل کرنے کی تفتیش کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں