کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کا ٹیکس جمع کرنے والا سافٹ ویئربیٹھ گیا ، سافٹ ویئر بیٹھنے کے باعث انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کاامکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کا ٹیکس جمع کرنےوالاسافٹ ویئربیٹھ گیا، جس کے باعث ٹیکس گوشورےجمع کرانےمیں مشکلات کا سامنا ہے ، ٹیکس ریٹرن جمع کرانےکی آج آخری تاریخ ہے.
صدرٹیکس بارایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایف بی آرکوتاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی ، رش کےسبب ایف بی آرکی ویب سائٹ نہیں چل رہی.
اس سلسلے میں ایف بی آرنےویڈیولنک کانفرنس طلب کرلی، جس میں ٹیکس جمع کرنےوالےسافٹ ویئربیٹھنےکی شکایت کاجائزہ لیاجائےگا۔
تاجرتنظیمیں ٹیکس ریٹرن جمع کرنےکی تاریخ میں توسیع کامطالبہ کررہی ہیں ، ویڈیولنک کانفرنس میں ٹیکس گوشوارےجمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کاامکان ہے۔
اس سے قبل ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارےداخل کرنےکی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائےگی، افراد،ایسوسی ایشن آف پرسنز،کمپنیز کےلئے حتمی تاریخ 30ستمبر ہے۔
ترجمان نے کہا تھا کہ 28ستمبرکوتقریباً1لاکھ 50 ہزار گوشوارے داخل کئے گئے ،یہ ایک دن میں داخل گوشواروں میں سب سےزیادہ ہیں، گزشتہ سال کی طرح ایف بی آرنےسسٹم کی استعدادکارمیں اضافہ کیاہے۔