پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

حکومت کی ‘کل جماعتی کانفرنس ‘ کی تاریخ تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت کی کل جماعتی کانفرنس سات کے بجائے نو فروری کو اسلام آباد میں ہوگی ، جس میں نیشنل ایکشن پلان پرنظر ثانی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی 7 کے بجائے 9 فروری کو ہو گی ، اے پی سی میں ملک کی تمام قومی و سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں دہشتگردی، اور درپیش چیلنجز کے مقابلے کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے اے پی سی میں شرکت کیلئے زبانی دعوت کو نامناسب قرار دے دیا، سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ حکومت کوسب سے پہلے اپنے رویوں میں سدھار لانا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں