جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

بھارت : گاڑی اور سونا کیوں نہیں لائی، سسرال والوں نے بہو کو زندہ جلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں لالچی سسرال والوں نے گاڑی اور سونے چین نہ لانے پر بہو کو جلا کر مار ڈالا، پولیس نے مقتولہ کے شوہر ساس سسر اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع کے امرپور میں سسرال والوں نے میکے والوں سے گاڑی اور سونے کی چین نہ لانے کے جرم میں زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کے امرپور بلاک میں واقع اوڑئی گاؤں کے رہائشی پرفل شرما نے اپنی بیٹی کی شادی 13جون 2019کو امرپور کے گوپال پور میں جتیندر کمار شرما کے ساتھ بڑے دھوم دھام سے کی تھی، پرفل شرما نے اپنی حیثیت کے مطابق جہیز بھی دیا تھا۔

- Advertisement -

پرفل شرما نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کے سسرال والوں نے اس کو گاڑی اور سونے کی چین کے لیے جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلا دیا۔

پرفل شرما کے مطابق انہوں نے گزشتہ سال جون میں اپنی بیٹی کی شادی ممبئی میں گارڈ کی نوکری کرنے والے جتیندر کمار شرما سے کی تھی اور کچھ دنوں تک معاملہ ٹھیک ٹھاک چلتا رہا لیکن گزشتہ چھ مہینے سے بُلیٹ گاڑی اور سونے کے چین کے لیے اس کی بیٹی کو پریشان کیا جارہا تھا ۔

ایک دن قبل اس کے شوہر نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر  میری بیٹی کو جلا دیا، جلی ہوئی حالت میں لڑکی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت واقع  ہوگئی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کی ساس اندرا دیوی، سسر مہیش شرما، شوہر کے بڑے بھائی بلرام شرما، بھائی نند لال شرما اس کی بیوی نوتن دیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے کیس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ جہیز کے خلاف حکومت کی طرف سے بنائے گئے سخت قانون کے باوجود لڑکیوں کو اذیت دینے اور جان سے مارنے کی خبریں بھارت میں روز کا معمول بن گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں