تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

‘حسن علی کی واپسی میں بہو کا اہم کردار ہے’

جنوبی افریقا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں پانسہ پلٹنے والے حسن علی کی شاندار کارکردگی پر آبائی علاقے لدھاوالا وڑائچ میں جشن منایا گیا۔

حسن علی کے 10 وکٹیں حاصل کرنے پر کیک کاٹا گیا، ساتھیوں نے بھنگڑے ڈالے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ حسن علی کےساتھیوں نےمٹھائی تقسیم کی اورنعرےلگائے۔

جنوبی افریقا کے خلاف شاندار پرفارمنس پر حسن علی کے والدین بھی خوشی سےنہال ہیں۔ والد کا کہنا ہے کہ خوشی ہے حسن علی میچ میں عمدہ پرفارم کیا، اللہ پاک نےہماری دعائیں قبول کی ہی۔

والدہ نے کہا کہ حسن علی کی واپسی میں میری بہو کا اہم کردار ہے امید ہےآئندہ بھی حسن علی بہترین پرفارم کرے گا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولرز کا راج رہا، حسن علی نے ذمہ دارانہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں 5،5 وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی نے پہلی اننگز میں 1،دوسری اننگزمیں4 وکٹیں جبکہ حسن علی نے پہلی بارٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لیں۔

Comments

- Advertisement -