منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

سسرال میں تشدد کا شکار بیٹی کو گھر لانے کے لیے باپ کا قابل فخراقدام

اشتہار

حیرت انگیز

سسرال والوں کی جانب سے مارپیٹ اور تششد کا نشانہ بننے والی لڑکی کا باپ اپنی بیٹی کو بینڈ باجے کے ساتھ گھر واپس لے آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ رانچی میں پیش آیا جہاں لڑکی کو سسرال سے رخصت کرکے میکے لایا گیا لیکن اس کے لیے باقاعدہ وہی انتظامات کیے گئے جو ایک بارات کے لیے کیے جاتے ہیں۔ باپ اپنی لاڈلی کو سسرال کے تشدد سے نجات دلانے کے لیے رخص کرکے میکے واپس لایا۔

یہ بارات لوگوں میں کافی موضوع بحث ہے جس میں باپ نے اپنی شادی شدہ بیٹی کو واپس لانے کے لیے آلات موسیقی اور آتش بازی کے ساتھ جلوس نکالا۔

لڑکی کے باپ پریم گپتا نے فیس بک اکاؤنٹ پر 15 اکتوبر کو نکالی جانے والی اس بارات کی ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ ’لوگ اپنی بیٹیوں کی شادی بڑے ارمانوں اور دھوم دھام سے کرتے ہیں۔‘

’تاہم اگر شریک حیات اور سسرال والے غلط نکلے یا غلط کام کریں تو آپ اپنی بیٹی کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے گھر واپس لائیں کیونکہ بیٹیاں بہت قیمتی ہوتی ہیں۔‘

واضح رہے کہ سرال والے لڑکی کا استحصال کر رہے تھے اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔

رانچی کے کیلاش نگرکے رہائشی باپ کے مطابق اس کی بیٹی ساکشی گپتا کی شادی 28 اپریل 2022 کو بڑی دھوم دھام سے سچن کمار نامی نوجوان سے ہوئی تھی۔ جو کہ جھارکھنڈ میں الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کارپوریشن میں اسسٹنٹ انجینئر ہے۔

کچھ دنوں بعد بیٹی کو سسرال والوں نے ہراساں کرنا شروع کر دیا اور شوہر اسے گھر سے نکال دیتا تھا۔ بعد میں پتا چلا کہ وہ لڑکا پہلے ہی دو شادیاں کر چکا ہے۔

ساکشی نے بتایا کہ بہت زیادہ استحصال اور ہراسانی کی وجہ سے اس کے ساتھ رہنا مشکل ہوگیا تھا جس کے بعد اس رشتے کی قید سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں