تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کرونا لاک ڈاؤن : بھارت میں بیٹیوں نے باپ کے جنازے کو کاندھا دیا

علی گڑھ : کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث علاج نہ ہونے پر ٹی بی کا مریض جان سے چلا گیا، متوفی کی میت کو شمشان گھاٹ تک پہچانے کیلئے اس کی بیٹیوں نے کاندھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں اس وقت لوگوں کی آنکھیں نم ہوگئیں جب لوگوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے بیٹیوں نے اپنے والد کی میت کو کندھا دیا کیوں کہ بیٹیاں جس کے کندھے پر کھیلتی ہوئی بڑی ہوئیں آج خود باپ کو کندھا دے رہی تھیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں علی گڑھ کا رہائشی اور پانچ بیٹیوں کا باپ  علاج نہ ہونے پر چل بسا، متوفی سنجے چائے بیچ کر اپنے خاندان کی کفالت کرتا تھا۔

سنجے کی پانچ میں سے صرف ایک لڑکی کی شادی ہوئی ہے، وہ ٹی بی کا مریض تھا لیکن ملکی حالات کے باعث اپنا علاج نہیں کراسکا، جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

پنتالیس سالہ سنجے کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس لاک ڈاؤن میں سنجے کی بیماری سنگین ہوگئی تھی تاہم وہ گزشتہ چھ ماہ سے ٹی بی کا علاج سرکاری اسپتال میں کروا رہے تھے لیکن لاک ڈاؤن میں علاج کرانا مشکل ہوگیا تھا۔

سنجے چھ ماہ سے  علالت کے باعث  اپنے مکان کا کرایہ بھی ادا نہیں کرسکا تھا اس کی علالت کے بعد چاروں بیٹیوں کا اسکول جانا بھی بند ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ سماجی تنظیمیں لاک ڈاؤن میں غریب لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچا کر مدد کرسکتی ہیں لیکن سنجے کا کنبہ اب مزید مالی بحران کا شکار ہے اور وہ حکومت کے تعاون کا منتظر ہے۔

Comments

- Advertisement -