منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

معروف برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کو ’سر‘ کا خطاب مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن(5 نومبر 2025): معروف برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم کو برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے اعزاز کے طور پر ‘نائٹ ہڈ’ (Sir) کا خطاب دیا گیا ہے۔

4  نومبر 2025 کو ونڈسر کاسل، برکشر (انگلینڈ) میں انویسٹیچر (اعزاز کی تقریب) منعقد ہوئی جہاں برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم نے نائٹ ہُڈ کے خطاب سے نوازا ہے۔

"بیکہم نے منگل کو ونڈسر کیسل میں ہونے والی تقریب کے بعد انسٹا پر جاری پوسٹ میں کہا کہ یہ بلا شبہ میری زندگی کا سب سے فخر کا لمحہ ہے،”  "میں اپنے کیریئر میں بہت خوش قسمت رہا ہوں کہ جو کچھ جیتا اور جو کچھ کیا، لیکن نائٹ کا یہ اعزاز حاصل کرنا میرے لیے بہت بڑی بات ہے، میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ مجھے ملے گا۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by David Beckham (@davidbeckham)

یہ اعزاز برطانوی فٹ بال کی دنیا میں ایک نایاب چیز ہے، جہاں صرف چند شخصیات جیسے سر بابی چارلٹن اور سر اسٹانفارڈ کو سر کا خطاب ملا ہے۔ بیکہم نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے شاہی خاندان کے فین رہے ہیں اور 2022 میں ملکہ ایلزبتھ II کی تدفین پر 12 گھنٹے لائن میں کھڑے ہوئے تھیں۔

یہ اعزاز اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کھیل، سماجی خدمات یا ملک کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہوں، ڈیوڈ بیکہم برطانوی فٹبال کی تاریخ کی مقبول ترین شخصیات میں سے ایک ہیں اور مختلف فلاحی منصوبوں سے بھی وابستہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں