ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

ڈیوڈ کیمرون پاکستانی ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر پرجوش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں برطانوی ہائی کمشنر نے لاہور میں افطار ڈنر دیا جس میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑی شریک ہوئے۔ اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے جانے والے افطار ڈنر میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

پیغام میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ہمیشہ خوشی کا باعث رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

david-cameron

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے دونوں ممالک کے وسیع تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے پاکستانی ٹیم کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی انگلینڈ آمد کے دن ساتھ روزہ افطار کرنے کی دعوت بھی دی۔ پیغام میں ڈیوڈ کیمرون نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ بہت جلد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرنے آئے گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے کل یعنی 18 جون کو روانہ ہوجائے گی جس کے بعد ہمپشائر میں ٹیم کا ٹریننگ کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کا آغاز 14 جولائی سے ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں