site
stats
کھیل

ڈیوڈ ملر نے پانچ لگا تار چھکے لگا کر ٹی ٹوئنٹی کی تیز ترین سینچری بنالی

جنوبی افریقہ : ڈیوڈ ملر نے 35 گیندوں پر سینچری بنا کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سینچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے انہوں نے یہ اعزاز محض 35 گیندیں کھیل کر حاصل کیا.

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کی ریکارڈ تیز ترین سینچری بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے میچ میں بنائی جب وہ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے.

ڈیوڈ ملر 11 ویں اوور میں بلے بازی کرنے آئے اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے صرف 36 گیندوں پر سات چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنا ڈالے جب کہ اس سے قبل تیز ترین سینچری کا اعزاز جنوبی افریقہ کے ہی رچرڈ لیوی کے پاس تھا جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 45 گیندوں پر 100 رنز بناکر حاصل کیا تھا.

ڈیوڈ ملر کی دھواں دھار اننگزکی سب سے خاص بات بنگلہ دیشی باؤلر سیف الدین کے اوور میں لگاتار پانچ گیندوں پر پانچ چھکے لگانا ہے، جب کہ اسی میچ میں ہاشم آملہ نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 51 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 85 رنز بنائے.

بنگلہ دیش کی ٹیم جنوبی افریقہ کے دیئے گئے ہدف 225 کے تعاقب میں 19 ویں اوور میں ہی 141 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی یوں جنوبی افریقہ کو اس میچ 83 رنز بآسانی فتح حاصل ہوئی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top