تازہ ترین

شہبازشریف کی جانب سے مقدمے کے تاحال منتظر ہیں ، برطانوی صحافی

لندن: برطانیہ سے تعلق رکھنے والے صحافی نے ایک بار پھر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو یاد دہانی کرائی انہوں نے کرپشن کی شائع ہونے والی رپورٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

ڈیوڈروز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی جانب سے عدالتی کارروائی کے تاحال منتظر ہیں، اگر انہوں نے رپورٹ کو چیلنج کیا تو انہیں عدالت کو بتانا پڑے گا کہ غیرملکیوں سے رقوم کیوں حاصل کیں۔ ڈیلی میل کے رپورٹر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف میرے خلاف جلد از جلد عدالت جائیں تاکہ انہیں بتانا پڑے کہ پھیری لگانے اور پاپڑ فروخت کرنے والوں نے اتنی بھاری رقوم کہاں سے ادا کیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی صحافی نے زلزلہ فنڈز میں کرپشن کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کے بعد شہبازشریف نے انہیں عدالت لے جانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: زلزلہ فنڈ میں کرپشن: ڈی آئی ایف ڈی نے میری باتوں کی تردید نہیں کی، برطانوی صحافی

ڈیوڈ روز کا اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خبر سے متعلق تمام ثبوت موجود ہیں، ڈی آئی ایف ڈی نے میری باتوں کی تردید نہیں کی بلکہ وہی باتیں دہرائیں جو بہ طور ثبوت میں نے پیش کیں۔ ڈیوڈ روز نے کہا کہ ان کی جو تصویر پیش کی گئی ہے وہ گزشتہ سال الیکشن سے قبل عمران خان سے انٹرویو کی ہیں، اس سے متعلق مسلم لیگ ن کا دعویٰ جھوٹا ہے، مریم اورنگ زیب کو متعدد کالز اور میسیجز کیے لیکن انھوں نے جواب سے گریز کیا۔

صحافی کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کی خبر پر بھی ن لیگ نے دعوے کے باوجود کوئی کیس نہیں کیا، نواز شریف پراپرٹی کی خبر پر لیگل نوٹس دور کی بات ای میل تک نہ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -