آسٹریلوی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز سے دستبردار ہوگئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اوپنر ڈیوڈ وارنر ورلڈ کپ کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز جمعرات سے شروع ہو گی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے7 کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بی سی سی آئی نے آئی سی سی فائنل میں اپنی ٹیم کی شکست کے اگلے دن ہی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز کے لیے کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا ہے۔ سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
نائب کپتان کی حیثیت سے آر گیکوار فرائض نبھائیں گے، ان کے علاوہ ایشان کشن، جیسوال، ٹی ورما، آر سنگھ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
جے شرما کو وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے، ان کے علاوہ ڈبلیو سندر، اے پٹیل، ایس ڈوبے، آر بشنوئی، اے سنگھ، آر کرشنا، اویش خان اور آر کمار کو چنا گیا ہے۔