ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

ڈیوڈ وارنر نے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی مداح سے معافی مانگ لی۔

گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار عالمی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز پر آل آؤٹ ہوئی جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

- Advertisement -

بھارت کی شکست کے بعد بھارتی شائقین کرکٹ بھی اداس نظر آئے اور سوشل میڈیا پر اپنے دکھ کا اظہار کررہے ہیں، ایسا ہی ایک پیغام ایک صارف کی جانب سے آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کیلئے شیئر کیا گیا۔

اپنے پیغام میں سوشل میڈیا صارف نے ڈیوڈ وارنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے اربوں لوگوں کا دل توڑ دیا ہے۔‘ جس کے جواب میں ڈیوڈ وارنر نے صارف سے معافی مانگ لی۔

اپنے جوابی پیغام میں آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا کہ میں معافی چاہتا ہوں، یہ ایک زبردست گیم تھا، جہاں کا ماحول بھی ناقابل یقین تھا۔

ڈیوڈ وارنر نے ایونٹ کے انعقاد پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں