کرکٹ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے ڈیوڈ وارنر نے میدان میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری کر کے دھوم مچا دی۔
کرکٹ شائقین آج ڈیوڈ وارنر کی سڈنی گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری دیکھ کر حیران رہ گئے۔ بگ بیش لیگ میچ کے لیے وارنر ہیلی کاپٹر کے ذریعے میدان میں پہنچے۔
وارنر نے ہنٹر ویلی میں اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کی اور وہاں سے سیدھے میچ کے لیے سڈنی جاپہنچے۔ میدان میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھلاڑی کی لینڈنگ کے مناظر کو کیمروں نے ریکارڈ کیا اور سوشل میڈیا پر ان کی انٹری کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
Full journey of David Warner in Helicopter to SCG for Big Bash match.
– What an entry…..!!!!pic.twitter.com/TwTsQe9954
— Johns. (@CricCrazyJohns) January 12, 2024
سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرنے والے وارنر نے سڈنی سکسرز کے خلاف 37 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔
دوسری جانب آسٹریلوی پیسر سین ایبٹ سائیکل پر سڈنی پہنچے۔