تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حسن علی کے آؤٹ ہونے پر وارنر کا دلچسپ انداز میں جشن، ویڈیو وائرل

لاہور: آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں حسن علی کے آؤٹ ہونے پر ڈیوڈ وارنر نے دلچسپ انداز میں جشن منایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی، آسٹریلیا نے کھیل کے چوتھےروز اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن قومی ٹیم کھیل کے آخری روز 235 پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو 116 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی، امام الحق 70 اور کپتان بابر اعظم 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

دوسری اننگز میں حسن علی جب نیتھن لیون کی گیند پر بولڈ ہوئے تو قریب ہی کھڑے ڈیوڈ وارنر نے حسن علی کے جنریٹر اسٹائل میں جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ حسن علی آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -