The news is by your side.

Advertisement

بھارت کے خلاف آخری ون ڈے سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا

سڈنی: آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر بھارت کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران گرون انجری کے باعث آخری ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹسمین ڈیوڈ وارنر گرون انجری کے باعث بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے، وارنر نے دوسرے ون ڈے میں 83 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیوڈ وارنر بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل فٹ ہوجائیں گے اور ٹیم کو دسیتاب ہوں گے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو بھی وائٹ بال کرکٹ سے آرام دے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر سیریز جیت لی

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر بھارتی بیٹنگ کے دوران چوتھے اوور میں گیند پکڑنے کی کوشش میں زخمی ہوئے، جس کے باعث انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی مگرگرون انجری کی وجہ سے وہ چلنے سے قاصر رہے چنانچہ انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت کے خلاف آسٹریلیا نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

دوسرے ون ڈے میچ آسٹریلیا نے بھارت کو 51 رنز سے شکست دی تھی، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 389 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بناسکی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں