تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ڈیوڈ وارنر کی ’پچ‘ خراب کرنے کی کوشش، ویڈیو وائرل

لاہور ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے پچ خراب کرنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے پچ خراب کرنے کی کوشش کی اور بیٹنگ کے دوران بار بار ڈینجر زون میں آتے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امپائر احسن رضا نے کھیل روک کر ڈیوڈ وارنر کو تنبیہ کی، بابر اعظم نے بھی وارنر کو سمجھایا کہ وہ بار بار وکٹ کے درمیان آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے دوسری اننگز میں 51 رنز کی اننگز کھیلی تھی انہیں شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کیا۔

یاد رہے کہ چوتھے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 351 رنز کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنالیے ہیں اور جیت کے لیے مزید 278 رنز درکار ہیں۔

اوپنر امام الحق 42 اور عبداللہ شفیق 27 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل کینگروز نے دوسری اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -