پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

ڈیوڈ وارنر کو ریٹائرمنٹ سے قبل ہی ’آفر‘ مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر کو ریٹائرمنٹ سے پہلے ہی نئی نوکری مل گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ کے رائٹس خریدنے والے چینل نے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر کو کمنٹری پینل میں شامل کرلیا ہے، وہ کمنٹری پینل میں آنجہانی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز اور شین وارن کی جگہ پُر کریں گے۔

چینل انتظامیہ کا بتانا ہے کہ وارنر ریٹائرمنٹ کے بعد جب تک چاہیں کمنٹری کے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وارنر گزشتہ کئی ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ میں آؤٹ آف فارم تھے لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں انہوں نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف وارنر نے ڈبل سنچری اسکور کرکے اپنے 100ویں ٹیسٹ کو بھی یادگار بنایا۔

گزشتہ دنوں ڈیوڈ وارنر نے منیجر جیمز ارسکائین کا کہنا تھا کہ ’اوپنر بیٹر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘

جارح مزاج بیٹر اس سے قبل بھی کمنٹری کے فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ بھارتی فلموں کے گانوں پر بھی اکثر مزاحیہ ویڈیوز بنا کر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں