تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ڈیوڈ ویزے کے آخری اوور کی ویڈیو دیکھیں

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈرز ڈیوڈ ویزے نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور اپنے آخری اوور میں 8 رنز نہیں بننے دیے، ویزے کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں قلندرز نے یونائیٹڈ کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا، فائنل میں 27 فروری کو قلندرز اور سلطانز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

ڈیوڈ ویزے نے اپنے آخری اوورز میں شاندار بولنگ کی اور 8 رنز نہیں بننے دیے۔

کپتان شاہین آفریدی نے جب ڈیوڈ ویزے کو اوور دیا تو کریز پر محمد وسیم جونیئر اور وقاص مقصود موجود تھے۔

وسیم جونیئر نے ویزے کی پہلی دو گیندوں پر رن نہیں بنایا اور تیسری گیند پر دو رنز بنانے کی کوشش کی اور رن آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد وقاص مقصود بھی ان ہی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ ویزے نے 8 گیندوں پر 28 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور 2.4 اوورز میں 20 رنز دے کر ایک وکٹ بھی حاصل کی، انہیں آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -