انٹرنیشنل کرکٹرز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بجائے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کے باعث پی ایس ایل کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، اس حوالے سے انگلینڈ کے کرکٹر ڈیوڈ ولے نے بڑا انکشاف کردیا۔
انگلینڈ کے کرکٹر ڈیوڈ ولے نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں آئی پی ایل کی نسبت پی ایس ایل کی سکیورٹی کو بہترین قرار دیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ ولے کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کی آکشن کیسی ہوگی، یہ نہیں پتہ چلتا تاہم انٹرنیشنل کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل میں زیادہ سکیورٹی اور کھیلنے کی یقین دہانی ہوتی ہے۔
دوران انٹرویو اُن کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کی اپنی صورتحال ہوتی ہے، کچھ کو لگتا ہے کہ انہیں پاکستان سپر لیگ میں زیادہ کھیلنے کے مواقع ملیں گے بجائے اس کے کہ 10 یا 11 ہفتے تک ڈگ آؤٹ میں بینچ پر بیٹھنا پڑ جائے۔
آئی پی ایل کو بڑا دھچکا، کمرشل ویلیو 20 فیصد گر گئی
یاد رہے کہ فاف ڈو پلیسی اور معین علی نے پہلے ہی آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔
رواں سال آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے بھی آئی پی ایل میں شمولیت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد میکسویل کی بھی پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


