ڈان لیکس ؟ فواد حسن فواد کی طویل رخصت پر جانے کی تیاریاں dawn-leaks
The news is by your side.

Advertisement

ڈان لیکس ؟ فواد حسن فواد کی طویل رخصت پر جانے کی تیاریاں

اسلام آباد: وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے ذاتی وجوہات کی بناء پر ایک سال کی رخصت کے لیے درخواست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق *ڈان لیکس معاملے سے شہرت حاصل کرنے والے وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے طویل رخصت پر جانے کے لیے درخواست جمع کرادی ہے وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر ایک سال کی رخصت کے خواہش مند ہیں۔

واضح رہے ڈان لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی سفارشات کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جسے ڈی جی آئی ایس پی آر نے ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا، خیال رہے یہ متنازع نوٹیفیکیشن فواد حسن فواد کی جانب سے جاری ہوا تھا۔

ڈان لیکس پر انکوائری کمیٹی کی سفارشات کے بعد یہ دوسری اعلیٰ سراکاری شخصیت ہیں جو منظر عام سے غائب ہو رہے ہیں اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ *طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے سبکدوش کیا جا چکا ہے۔


*ڈان لیکس ،طارق فاطمی اور راؤ تحسین ذمے دار قرار، وزیراعظم کی دونوں کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری


جب کہ* ڈان لیکس پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل کے دوران اُس وقت کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو بھی برطرف کردیا گیا تھا۔

خیال رہے چھ اکتوبر 2016 کو انگریزی اخبار ڈان میں قومی سلامتی سے متعلق ایک خبر نے سیایسی اور عسکری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی تھی اس متنازع خبر کو صحافی سر المیڈہ نے بہ طور خصوصی رپورٹ شائع کیا۔

دوسری جانب اس خبر کے اجراء کے حوالے سے وزیراعظم کے اہل خانہ میں سے ایک اہم فرد کے لیے سینیٹر پرویز رشید، طارق فاطمی، راؤ تحسین اور فواد حسن حسن کا نام لیا جا رہا تھا۔

سب سے پہلے پرویز رشید سے وزیر اطلاعات و نشریات کا قلمدان لے لیا گیا اور ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کمی رپورٹ کے بعد طارق فامی اور راؤ تحسین کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا اور اب فواد حسن فواد بھی طویل رخصت پر جا رہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں