site
stats
پاکستان

ڈان لیکس کمیشن: غیر تصدیق شدہ رپورٹنگ سے گریز کیا جائے، مریم اونگزیب

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کمیشن کے معاملے پر ذرائع سے رپورٹنگ کی جارہی ہے جو افسوسناک ہے، سب کو رپورٹ آنے کا انتظار کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاناما فیصلے پر آنے والے اختلافی نوٹ کو تماشہ بنا کر قومی سلامتی کے اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کو غلط طریقے سے پیش کرنا بھی عدالت کی توہین ہے، سپریم کورٹ کے ججز کے اختلافی نوٹ پر تماشہ مچایا جارہا ہے جو اچھا عمل نہیں، ملک سے جھوٹے الزامات لگانے کی روایت کو ختم ہونا چاہیے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر تحریک انصاف مریم نواز کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے جس کا مقصد انہیں اس میں شامل کرنا ہے، جھوٹے طریقے اختیار کر کے وزیراعظم کی صاحبزادی کا نام ڈان لیکس سے جوڑا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈان لیکس کمیشن کے معاملے پر ذرائع سے رپورٹنگ کی جارہی ہے، تمام لوگوں کو رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے تاکہ رپورٹ سامنے آنے پر اصل حقائق بیان کیے جاسکیں۔

پڑھیں: ’’ ڈان لیکس: کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے، تحریک انصاف ‘‘

یاد رہے ڈان لیکس کمیشن نے اپنی رپورٹ مرتب کرلی ہے جس میں ذرائع کے مطابق طارق فاطمی اور راؤ تحسین کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عہدوں سے ہٹانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ وزیراعظم اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے دوسروں کی قربانی دے رہے ہیں، شیخ رشید ‘‘

اسی سے متعلق : ’’ ڈان لیکس ،طارق فاطمی اور راؤ تحسین ذمے دار قرار ‘‘

دوسری جانب تحریک انصاف، شیخ رشید سمیت دیگر جماعتوں نے ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پر مریم نواز کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ تحریک انصاف نے وزیراعظم اور اُن کی صاحبزادی سے تفتیش نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ کو مسترد قرار دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top