ڈان لیکس سے متعلق نوٹیفکیشن ایک دو روز میں جاری ہوجائے گا، مریم اورنگزیب dawn-leaks
The news is by your side.

Advertisement

ڈان لیکس سے متعلق نوٹیفکیشن ایک دو روز میں جاری ہوجائے گا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے تفصیلی نوٹیفکیشن ایک یا دو روز میں جاری ہو جائے گا۔

کراچی میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے اعلامیہ وزارت داخلہ کی جانب سے ایک دو روز میں جاری کردیا جائے اور تفصیلی رہورٹس کے اجراء سے ذمہ داروں کا بھی پتہ چل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اظہاررائےکی آزادی پر یقین رکھتی ہے لیکن ذرائع ابلاغ کو بھی اپنے کردار, پالیسی اور رویئے پر نظر ثانی کرنا ہوگی اور منفی تنقید، مبالغہ آرائی اور سستی شہرت کے لیے کردار کشی سے گریز کرنا ہوگا جب کہ رپورٹنگ کرتے ہوئے قومی سلامتی کو مقدم رکھنا اولین ترجیح ہونا چاہیے۔


ڈان لیکس کیا ہے؟ ابتدا سے اب تک، مفصل رپورٹ*


مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مخالف سیاسی جماعتیں ڈان لیکس پر سیاست سیاست کھیل رہے ہیں جب کہ قومی سلامتی کے معاملے سنجیدگی کے متقاضی ہوتے ہیں اس لیے سیاست دان ہوں یا صحافی ڈان لیکس پر کمنٹ کرنا غیرمناسب ہو گا اور ویسے بھی عوام میں سنسنی خیز خبروں کی اہمیت اب کم ہوتی جا رہی ہے۔

وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ہر سطح پر اظہار رائے کی آزادی دی اور ہم نے آزادی اظہار رائے کو فروغ دیا۔ڈان لیکس کے واقعہ کو رپورٹ ضرور کرنا چاہئے لیکن تخلیق نہیں، اظہار رائے کی آزادی کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں