site
stats
پاکستان

ڈان لیکس: فوج کو بلیک میل کرنے کی کوشش ہے، عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈان لیکس رپورٹ جاری کرکے فوج کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہاکہ ’’حکومت نے جان بوجھ کر ڈان لیکس رپورٹ جاری کیا تاکہ فوج کو بدنام کرسکے، حکومت کو چاہیے کہ وہ کمیشن رپورٹ کو پبلک کرے‘‘۔

یاد رہے ڈان لیکس کے حوالے سے آج کمیشن کی رپورٹ جاری کی گئی جس کے بعد پاک فوج نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے حکو مت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

پڑھیں: ’’ ڈان لیکس: اصل نوٹی فکیشن وزارت داخلہ جاری کریگی، بھونچال کیوں آگیا؟ نثار ‘‘

 پاک فوج کی جانب سے ردعمل سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب رپورٹ جاری نہیں ہوئی تو بھونچال کیوں آیا۔ آئی ایس پی آر کےٹوئٹ پر تنقید کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ٹوئٹ کے ذریعے ادارے چلائے تو یہ تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top