تازہ ترین

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

سیاسی صورت حال: ڈی چوک پر کیا ہونے جارہا ہے؟

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ والے دن ریڈ زون کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے  ووٹنگ والے دن کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ کسی کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

حتمی سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کیلئے وزارت داخلہ میں اہم اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت وزیر داخلہ شیخ رشید کریں گے۔

پولیس حکام کے مطابق ریڈ زون داخلہ کے لئے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ استعمال کیا جا سکے گا جبکہ ریڈ زون جانے والے تمام راستوں پر کنٹینرز نصب کئے جائیں گے۔

حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کو راولپنڈی سے سیاسی جماعتوں کی ریلیوں کو بھی اسلام آباد نہیں جانے دیا جائے گا اور اس دن دو مختلف شفٹوں میں مجموعی طور پر 8 ہزار اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔

سیکیورٹی کے لئے تین ہزار اہلکار پنجاب پولیس، ایک ہزار ایف سی پہلے سے اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ سیکیورٹی انتظامات میں رینجرز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں آج سے آنے والے وزٹرز کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے جبکہ اراکین اسمبلی کے ساتھ غیر ضروری افراد کو لانے سے روکنے کے لئے اسپیکر اسمبلی سے گذارش کی جائے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرامد ہوگا۔

Comments

- Advertisement -