The news is by your side.

Advertisement

‘ڈیویلیئرز کسی کھلاڑی کی جگہ چھیننا نہیں چاہتے’

جنوبی افریقی ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے اے بی ڈیویلیئرز کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس ‏لانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کی عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس ‏نہ لینے کی تصدیق کی ہے۔

بورڈ کے مطابق سابق کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو حتمی قرار دیا ہے۔ ‏گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا تھا کہ اے بی ڈی ویلیئرز ٹیم میں واپسی کی ‏آمادگی ظاہر کرچکے ہیں، امکان ہے کہ بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سابق کپتان کی ‏خدمات حاصل ہوں گی۔

ڈیویلیئرز کا حتمی فیصلہ سامنے آنے پر سابق وکٹ کیپر و موجودہ ہیڈکوچ مارک باؤچر نے کہا ہے ‏کہ وہ اے بی ڈیویلیئرز کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے بی ڈیویلیئرز کسی کھلاڑی کی جگہ چھیننا نہیں چاہتے، سب جانتے ہیں کہ ‏ڈیویلیئرز ایسی شخصیت ہیں جو کسی بھی ماحول میں جان ڈال دیتے ہیں وہ بہترین کھلاڑیوں میں ‏سے ایک ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس جون میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈ کپ ‏کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی پیش کش کی تھی تاہم چند وجوہات کی بنا پر بورڈ نے پیش کش ‏مسترد کردی تھی۔

یاد رہے سال 2018 مئی میں جارح مزاج بلے باز ڈی ویلیئرز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ‏کرچکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں